عبدالقادر شاہین کو وزیراعلی کا  مشیر مقرر کیا جائے:  شاہ محمد چنڑ


بہاولپور( نمائندہ نوائے وقت‘نیوز رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی ڈویڑن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے چیئرمین پی پی پی وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پرزور اپیل کی ہے کہ  پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے درمیان بہترین کوارڈینیشن کے لیے عبدالقادر شاہین کو وزیراعلی پنجاب کا مشیر مقرر کیا جائے اور ضلعی و ڈویژن سطح پر مختلف حکومتی کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کو مناسب نمائندگی دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن