عمران خان کی مہم سے حکمرانوں پر گھبراہٹ طاری‘ مسز شاہدہ احمد 


خانیوال( خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ حکمرانوں کا لب و لہجہ اور دھمکیاں بتا رہی ہیں کہ عمران خان کی رابطہ مہم کی گھبراہٹ طاری ے کارکن پوری طرح متحد ہو چکے ہیں ہیں حقیقی آزادی کی تحریک پوری قوم کی آواز بن چکی ہے وہ گذشتہ روز ز اسلام آباد بنی گالہ  میں اعلیٰ سطح اجلاس سے واپسی پر صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ خود داری اور ملک و قوم کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے  بحرانوں سے بچانے کے لیے ملک میں فوری طور پر صاف و شفاف انتخابات کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر بے بنیاد مقدمات اور گرفتاریوں کے لئے فہرستوں کی تیاریاں انتہائی اچھے ہتھکنڈے ہیں ان حربوں سے  تحریک انصاف کی جدوجہد کا راستہ نہیں رکھا جا سکتا

ای پیپر دی نیشن