ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ پر ملتان میں 17 کسی میں آئس فیکٹری کو پروڈکشن ایریا میں چھپکلیاں، حشرات کی بھرمار پر 18 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا اسی طرح ملتان میں 3 فیکٹریوں کو برف کی تیاری کیلئے صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر 15، 15 ہزار روپے جرمانے کردیے گئے اسکے علاوہ ملتان میں 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں میں چائنہ سالٹ کا استعمال کرنے اور خام اشیاء کو زمین پر سٹور کرنے پر 70 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ مزید خانیوال میں آئس فیکٹری کو گندے بلاکس میں برف کی تیاری اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا مزید برآں لودھراں میں بیوریجز پلانٹ کو مشروبات میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے پر 11 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔