نظام زکوۃ دولت کی تقسیم کو معاشرے میںبرابری پر لے آتا ہے:امیر عبدالقدیر 


 ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی) نظام زکوۃ اسلامی معاشرے میں معاشی نظام کی وہ بنیاد ہے جو دولت کی تقسیم کو معاشرے میں برابری پر لے آتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دالعرفان منارہ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نماز وہ تحفہ ہے جو نبی کریمؐ کو معراج شریف کے موقع پر اللہ کریم کی طرف سے عطا ہوا اورپھر اُمت کو بھی نصیب ہوا ۔ اگر نماز کو شرفِ قبولیت نصیب ہو تو بندہ برائی او ر بے حیائی سے رک جاتاہے انہوں نے مزید کہا کہ نماز بندہ مومن کی معراج ہے تاہم نماز میںخشوع و خضوع کا ہونا پھر نماز میں خو دکو اللہ کے روبرو محسوس کرنا قرب الہی کی وہ کیفیت عطا فرماتا ہے کہ جس کے اثرات بندہ کو برائی اور بے حیائی سے روک دیتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن