ملتان (نامہ نگار) چونگی نمبر5نواب پورروڑ کی رہائشی شازیہ بی بی نے شوہر محمد شہزاد کے ہمراہ بتایا کہ ہماری وراثتی جائیداد7کنال موضع نانڈلہ میں ہے اعجاز نوازچھڑویا،شریف نانڈلہ ،اللہ دتہ نانڈلہ نے قبضہ کر لیا تھانہ صدر میں درخواست گزار کی گئی مگر پولیس قبضہ گروپ کے ساتھ ساز باز ہو کر الٹا ہمیں ہمارے رقبہ سے بیدخل کرنے پر تل گئی ہے۔ دیواریں بنا دی 21 اپریل کو اے سی صدر نے پٹواری نشاط حسین خان کو بلوا کر قبضہ واگزار کروانے کا حکم جاری کیا پٹواری ہمارے ہی خلاف ہو گیا۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ ہمیں دھمکیوں پر اتر آیا۔ میرا رقبہ واگزار کرایا جائے اگر مجھے اناصف نہ ملا تو میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہو جاؤں گی۔
مافیا رقبہ پر قابض‘ انصاف نہ ملا تو خودسوزی کر لوں گی : شازیہ
May 09, 2022