لیاقت پور(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ضلع رحیم یارخان کی جنرل سیکرٹری خالدہ پروین، ضلعی نائب صدر و سابق رکن ضلع کونسل غزالہ شبنم چوہدری، تحصیل صدر شعبہ خواتین خان پور شاہانہ مرتضیٰ چودھری اور تحصیل صدر لیاقت پور سیدہ تسلیم منور نے کہا کہ میاں نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دیگر جماعتوں سے مل کر جمہوری و آئینی طریقے سے فاشسٹ حکومت کو گھر بھیجا ہے عمران خان خان کا واویلا قوم کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کو انارکی طرف لے جانا چاہتے ہیں مگر مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتیں اس سازش کو ناکام بنا دیں گے اس موقع پر غلام مرتضیٰ چودھری بھی موجود تھے ۔