کہوٹہ(نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل کا اچانک تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق جبکہ ایم ایس سول ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اتوار کی چھٹی کے باوجود ہسپتال میں موجود تھیں ۔ اس موقع پر ایمر جنسی سروسز اور ہسپتال میںجاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کیا ۔ اور کہا کہ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا ۔ کروڑوں روپے کے جاری منصوبہ بارے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق جبکہ ایم ایس سول ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے کمشنر راولپنڈی نورا لا مین مینگل کو بریف کیا ۔ بعدازاں کمشنر راولپنڈی نے پنجاڑ چوک کہوٹہ شہر گاڑی سے اتر کر سڑک و چوک کا معائنہ کیا ۔ اور کہوٹہ شہر میں پنجاڑ چوک سے اندرون شہر جی پی او روڈ ، مچھلی چوک ، ٹف ٹائل منصوبہ کو چیک کیا ۔بعدازاں کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل تحصیل کہوٹہ کے پر فضا مقام نرڑ کی جانب روانہ ہو گئے ۔