عمران خان نے ماسوائے تقریروںکے کوئی کام نہ کیاٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی خوشامدمیںسابق وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیرکوانڈیاکی جھولی میں ڈا لتے ہوئے تمام حریت پسند کشمیریوںکو دنیا کے سب سے بڑے دہشت گردبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے رحم وکرم پرچھو ڑدیا تھا،ا ور پھرقوم کودھوکہ دینے کیلیئے اعلان کیاکہ اقوام متحدہ میںمجھے تقریرکرنے دو،میںکشمیرکوانڈیاسے آز اد کراکے دم لونگا،لیکن پوری دنیاکے عوام اورپاکستان کے عوام اس بات کے گواہ ہیںکہ عمران خان کی اقوام متحدہ میںجنرل اسمبلی سے خطاب کی تقریرکے کیامثبت نتائج ظاہرہوئے،انڈیاء کے درندے مظلوم کشمیریوںکی زندگیوںکوتلخ سے تلخ بنائے ہوئے ہیں،اوردنیاکی تاریخ کاسب سے بڑاظلم کشمیرمیںمودی کی سربراہی میںڈھایاجار ہا ہے ،مگرافسوس اس بات کاہے کہ امریکہ کے ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشامدمیںانڈیاکے ساتھ کشمیرکا سود اکرنے والے عمران خان آج وزیراعظم کے عہد ے سے محروم ہوجانے کے بعدامریکہ کے خلاف نعرے بلندکررہاہے،کشمیرکی اصل حیثیت کوانڈیاکی حکومت نے ختم کرنے کیلیئے جوقانونی ترمیم کی،اس پرعمران خان کی حکومت نے ماسوائے تقریروںکے کوئی عملی قدم نہ اٹھایا،بلکہ شاہراہ کشمیرکانام بدل کرشاہراہ سری نگرکابورڈلگادیاگیا،جوکہ اس بات کاثبوت ہے کہ عمران خان نے اپنے دورحکومت میںنہ صرف مودی کی کامیابی کیلئے مہم چلائی بلکہ ڈونلڈٹرمپ کی خوشامدمیںآگے بڑھ کرکشمیرکومودی کی جھولی میںڈال دیا،اورمظلوم اورنہتے کشمیری اپنی ماوںبہنوں،بیٹیوںکی بے حرمتی کرانے پرمجبو رکر اد یئے گئے،اورآج ایک ھزاردن سے زیادہ دن گز ر چکے ہیں،مظلوم کشمیریوںکوبھارتی مظالم اورغلامی سے نجات دلانے کیلئے کوئی بھی عملی قدم اٹھایانہیںجاسکا،اقوام متحدہ کی قراردادیںبھی ردی کی ٹوکری کاحصہ بن چکی ہیں،ان خیالات کااظہارٹیکسلاکی معروف سیاسی وعلمی شخصیت فرخ محمودمغل نے نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ سری نگر،کشمیرکے ایک حصے اورعلاقے کانام ہے،شاہراہ کشمیرکابورڈختم کرکے سری نگرکابورڈلگانا،کشمیرکی حقیقتوںکوآئندہ آنے والی نسلوںکے اذہان سے یکسرختم کرنے کاایک ایسااقدام ہے،جس کی جس قدرمذمت کی جائے کم ہے،انہوںنے مزیدکہاکہ عمران خان کاچارسالہ دورحکومت عام آدمی کی زندگی کوتباہ کرنے کاسیاہ ترین دورکہلائے گا،مگرآج پاکستان کے محب وطن اورسادہ لوح عوام کوامریکی غلامی سے چھٹکارے کانعرہ لگاکرایک بارپھردھوکہ دینے کی کوششیںکی جارہی ہیں،سنجیدہ مکاتب فکراورنئی نوجوان نسل کوعالمی مفادات کیلیئے کام کرنے والے ان شعبدہ بازوںسے ہوشیاررہناہوگا،جنہوںنے 2018ء کے الیکشن سے پہلے ملک وقوم کوخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کیلیئے جوخوش کن نعرے اوروعدے لیئے تھے،ان پرعمل کرنے کی بجائے قوم کودھوکہ دیتے ہوئے مہنگائی اوربیروزگاری کی دلدل میںدھکیل دیا،اورمذہبی طبقہ کی حمایت حاصل کرنے کیلیئے ریاست مدینہ کے قیام کے جھوٹے نعرے کوآڑبناکرپوری دنیاکے مسلمانوںکودھوکہ دینے کی کوشش کی،فرخ محمودمغل نے میاںشہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے دورحکومت کی چارسالہ زیادتیاںپوری قوم کے سامنے ہیں،اوراگرنئی منتخب حکومت نے عمران دورکی زیادتیوںکاازالہ کرنے کی کوششوںپرعمل نہ کیا،توپھرقوم انہیںبھی معاف نہیںکریگی۔