شہبازشریف اور حمزہ شہبازعوامی کی خدمت پر مامور ہیں، شیخ آفتاب احمد

May 09, 2022


سنجوال کینٹ(نامہ نگار)مشکل حالات میں مسلم لیگ(ن)اور اتحادی جماعتوں میں اقتدار سنبھالا اس کے باوجود محمدشہبازشریف ، حمزہ شہباز شریف کے حوصلے بلند ہے وہ نوازشریف کی قیادت میں ڈوبتی کشتی کو سہارا دے کر کنار ے لگائیں گے میں تمام عہدیداروں اور کارکنوں خاص کر یوتھ ونگ کا مشکور ہوں جنہو ںنے ہماری ریلی میں شرکت کی اور جلسے کو کامیاب کیا ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر وسینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن)پنجاب شیخ آفتاب احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہو ںنے کہاکہ محمدشہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف عوامی کی خدمت پر مامور ہیں اور مریم نوازسیاسی میدان میں مصرروف عمل ہے، پارٹی پالیسی کے مطابق ٹکٹ ان افرادکو ملتا ہے جو ٹکٹ ہولڈر ہوتے ہیں ٹکٹ ان لوگوں کو ملے گاجنہوںنے مشکل وقت میں پارٹی کے لیے کام کیا ہے حتمی فیصلہ ہمارے قائد محمد نواز شریف ہی کریں گے ۔

مزیدخبریں