سانحہ شیخوپورہ کے تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے ،تحریک لبیک

May 09, 2022

گوجرخان (نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کے رہنمائوں راجہ اشتیاق احمد رضوی خادم پی پی 9،محمد اجمل قریشی خادم پی پی 8،فیصل محمود نقشبندی نائب خادم پی پی 9،محمد نصیب بٹ رہنما پی پی 8 نے پوٹھوہار پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شیخوپورہ کے تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کیخلاف 295-Cکے تحت فوری ٹرائل کیا جائے جس طرح سیالکوٹ واقع کے موقع پر فوری ٹرائل کیا گیا اس طرح سانحہ شیخوپورہ کے ملزمان کو بھی گرفتار کر کے ان کیخلاف فوری ٹرائل شروع کیا جائے انہوں نے شیری مزاری کے خط کی بھی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ ہم ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہمیں دوبارہ فیض آباد دھرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں