کراچی (سٹی نیوز)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تبدیل ہوگئی،لیکن عوام کے حالات تبدیل نہیں ہوئے،مہنگائی کاگراف کم ہونے کے بجائے بڑھ رہاہے، روایات برقراررکھتے ہوئے برسراقتدارآنے والی حکومت بھی اپنی ناکامیوں کا ملبہ ماضی کی حکومت پرڈال رہی ہے۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ موجودہ حکومت میں جوجماعتیں شامل ہیں یہ نئے نہیں ہے بلکہ تیس،چالیس سال سے حکومتیں کررہے ہیں،محمدسلیم عطاری نے شدیدگرمی میں طویل لوڈشیڈنگ اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ شہبازشریف صاحب جب وزیراعلیٰ تھے وہ لوڈشیڈنک خاتمہ کیلئے ایک نئی تاریخ دیتے اورکہتے ’’اگر لوڈشیڈنک ختم نہ کی تو میرانام بدل دینا ‘‘اب وزیر اعظم کی حیثیت سے دعویٰ کیاہے ہیں کہ یکم مئی سے لوڈشیڈنک ختم کردی جائے گی، لیکن اب تک لوڈشیڈنک ختم تودورکی بات بلکہ لوڈشیڈنک میں اضافہ ہوگیا ہے،وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپنشن میں اضافہ کابھی اعلان ، چندلمحوں بات واپس لینا پڑا،شانگلہ میں جوش خطابات میں کہاکہ ’’اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستاکروں گا‘‘کھوکھلے نعرہ لگانے یا شوبازی کرنے کے بجائے عوام کی بے لوث خدمت کی جائے ۔عوامی مفادکیلئے سخت فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔