کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ بیٹے کا  جذباتی پیغام پڑھ کر رو پڑیں 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ بیٹے کا جذباتی پیغام پڑھ کر رو پڑیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے پوسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ فٹبالر نے پیغام میں لکھا تھا کہ’دنیا کی بہترین ماں کو سالگرہ مبارک ہو، میری ماں نے کبھی مجھے ہارنا نہیں سکھایا، ماں میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔رونالڈو کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کی اور اس کو 80 لاکھ سے زیادہ لائکس بھی ملیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ اپنے بیٹے کی سالگرہ کی جذباتی پوسٹ پڑھ کر رو پڑیں، ان کے اس ردعمل نے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیت لیے۔رونلڈو کی بہن نے اپنی والدہ کی جذباتی ہونے والی ویڈیو فوٹو شیئرنگ ایپ پر پوسٹ کی جسے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن