پشاور(بیورورپورٹ)حمزہ فاﺅنڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور نے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے تھیلی سیمیاکی روک تھام اورشادی سے قبل تھیلی سیمیاٹیسٹ لازمی قراردینے کا بل منظور کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ گزشتہ روزتھیلی سیمیاکے عالمی دن کی مناسبت سے حمزہ فاﺅنڈیشن ویلفیئرہسپتال پشاور کی جانب سے تقریب اورواک کا اہتمام کیا گیا جس میں تھیلی سیمیامریضوں سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس موقع پر ادارے کے بانی اعجازعلی خان نے گورنرا وروز یراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اپیل کی کہ تھیلی سیمیاکی روک تھام اورشادی سے قبل تھیلیسیمیاٹیسٹ لازمی کرنے کا بل منظور کیا جائے ۔
تھیلیسیمیا
تھیلی سیمیاکی روک تھام اورشادی سے قبل ٹیسٹ لازمی قراردینے کا مطالبہ
May 09, 2022