بچے،بوڑھے بوند بوند کوترس گئے ،صوبائی وزیر کی برہمی 

May 09, 2022

ڈیرہ  مراد جمالی (نامہ نگار) شرقی غربی ڈیرہ مراد جمالی کی واٹر سپلائی سے پینے کا پانی نایاب ہوگیا گھروں مساجد تعلیمی ادارے میں پینے کے پانی کی عدم موجودگی سے بچے بوڑھے خواتین پریشان ہوگئے بلدیاتی انتخابات کے ووٹر حکومتی امیدواروں کے سامنے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے خالی گھڑے برتن دکھانے لگے اور گھروں کے دروازے بند کرنے لگے ۔ واضح رہے کہ عید الفطر سے تین روز قبل واٹر سپلائز شرقی غربی ڈیرہ مراد جمالی میں اچانک پانی کی سپلائی بند کردی ہے جس سے میونسپل کمیٹی کی 44وارڈوں میں پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے جس سے گھرو ں مساجد تعلیمی اداروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہوگئے ہیں شدید گرمی میں پانی کے حصول کیلئے سرگرداں نظر آرہے ہیں عوام کی بڑی تعداد صوبائی وزیر ریونیو میر سکندرخان عمرانی کے پاس شکایات لے کر پہنچ گئے جبکہ ایکس ای این پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ عید منانے کیلئے آؤٹ سٹیشن ہیں شرقی ڈیرہ مراد جمالی غربی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹ مانگنے والے حکومتی اداروں کے سامنے عوام خالی مٹکے لاکر دکھانے شروع کردیئے۔ ڈیرہ مراد جمالی میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے برہمی کا اظہار کیا ہے شدید گرمی میں عوام کو پانی فراہم کرنا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ذمہ داریوں میں شا مل ہے۔

مزیدخبریں