دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 9 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 51 کروڑ73 لاکھ 57 ہزار 805 ہوگئی۔امریکہ 8 کروڑ 18 لاکھ 63 ہزار 725 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ31 لاکھ 5 ہزار401 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 5 لاکھ 64 ہزار 536 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار 451 ، جرمنی میں 2 کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار 300، برطانیہ میں 2 کروڑ 22 لاکھ 92 ہزار 118 اور روس میں 1 کروڑ 79 لاکھ 61 ہزار 837 تک پہنچ گئی ہے۔جنوبی کوریا میں 1 کروڑ75 لاکھ 64 ہزار999 اور اٹلی میں 1 کروڑ 67 لاکھ 98 ہزار 998 مصدقہ کیسز ہیں۔