فلپائن کے جنوبی صوبہ ماگوان ڈانا کےقریب انتخابی مرکز میں فائرنگ کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے اور1 زخمی ہو گیا۔فوجی حکام نے بتایا کہ پیر کے روز مقامی وقت صبح 7 بج کر 25 منٹ( پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح 4 بج کر 25 منٹ) پر بلوآن قصبے میں انتخابی عمل کے دوران امن دستے پر دو گاڑیوں پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔فوجی حکام کے مطابق نشانہ بننے والے قصبے میں میئر کا انتخاب لڑنے والے مقامی سیاست دان کے حامی تھے۔انتخابات بارے کمیشن نے پیر کی صبح فلپائن کے جنوبی صوبہ بسی لان میں سومی سپ قصبے میں بھی فائرنگ کے واقعے کی اطلاع دی۔ انتخابی عملے کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پیر کی علی الصبح پولیس اطلاعات کے مطابق انتخابات کے موقع پر صوبہ ماگوان ڈانا میں اتوار کی رات ہونے والے گرنیڈ حملے میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے کہا کہ دھماکے دتو انسے قصبے میں ہوئے اور ایک شارف اگوک قصبے میں ہوا۔اب تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پولیس نشانہ بنائے گئے علاقوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے دھماکوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکام نے کہا کہ مجوزہ علاقوں میں ہونے والے ہنگاموں سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہوا۔6 کروڑ 57 لاکھ سے زائد فلپائنی نئے صدر ، ایک نائب صدر، 12 سینیٹرز، ایوان نمائندگان کے 300 سے زائد اراکین اور 17 ہزار مقامی عہدیداران کے لئے پیر کو ووٹ ڈالیں گے۔
فلپائن، انتخابات کے دن فائرنگ کے باعث 3 ہلاک ، 1 زخمی
May 09, 2022 | 14:34