شیشپرگلیشئرمتاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے:خالدخورشید

May 09, 2022 | 15:39

ویب ڈیسک

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مدد سے تباہ شدہ حسن آباد پل کی جگہ پر فوری طور پر لوہے کا پل تعمیر کیا جائے گا تاکہ شاہراہ قراقرم پر ٹریفک بحال کی جائے۔آج گلگت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیشپر گلیشئر کے متاثرین کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اگلے چھ ماہ میں ہنزہ میں حسن آباد کے مقام پر آر سی سی پل تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے گلیشئر گلگت بلتستان میں واقع ہیں جن کی وجہ سے علاقہ عالمی حدت کے سنگین خطرے میں ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے اور گلیشئر کو محفوظ بنانے کیلئے ماہرین کی عالمی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔سیکرٹری داخلہ اقبال حسین نے اجلاس کو محفوظ امدادی سرگرمیوں کیلئے احتیاطی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

مزیدخبریں