خیبر میں دہشتگردوں کا چوکی پر حملہ، کانسٹیبل شہید 


پشاور (نوائے وقت رپورٹ +نیٹ نیوز) خیبر پی کے ضلع خیبر میں الحاج چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل نسیم خان شہید ہو گئے۔ ترجمان پولیس نے بتایا سی سی پی او پشاور اعجاز خان شہید کے ورثاءسے ملے۔ خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تعاون کی یقین دہانی کرائی، نسیم کی نماز جنازہ کا شاکس پولیس لائنز خیبر میں سرکاری اعزار کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ دستے نے سلامی دی۔ادھر انسداد دہشتگردی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرکے باجوڑ سے مبینہ دہشتگرد اکرام اللہ کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک کے گرفتار دہشتگرد کو خود کش بمبار تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ مبینہ دہشتگرد ملزم سے ایک دستی بم، 550 گرام بارود، پریما کارڈ اور دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد نے اعتراف کیا کہ میرے دو فرار ساتھی خود کش حملوں کا ارادہ رکھتے تھے۔ ملزم کو فرار دہشتگردوں کو ٹارگٹ تک رسائی کیلئے خود ساختہ بم حوالہ کرتے وقت گرفتار کیا۔ باجوڑ بڑی تخریبی کارروائی سے بچ گیا۔

شہید 
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...