بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ، اطلاق آج سے ہو گا 

May 09, 2023


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مختلف بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔ تین ماہ کے سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 0.92 فیصد اضافہ کیا گیا۔ تین ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح 20.84 فیصد مقرر کی گئی۔ چھ ماہ کے سرٹیفکیٹس میں 1.18 فیصد اضافہ کیا گیا۔ چھ ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع کو 20.82 فیصد مقرر کر دیا۔ سیونگ اکا¶نٹ کی شرح منافع ایک فیصد بڑھا کر 19.50 فیصد مقرر کر دی۔ بہبود، پنشن اور شہداءسرٹیفکیٹس کی شرح منافع 16.56 فیصد برقرار ہے۔ نئے ریٹس کا اطلاق آج 9 مئی سے ہوگا۔
 شرح منافع 

مزیدخبریں