باب دوستی پر پاک افغان تجارت کیلئے نئے راستے کا افتتاح


چمن (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان بارڈر باب دوستی پر نیا کارگو ٹریڈ کراسنگ روٹ کھول دیا گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق کارگو کراسنگ روٹ کا سرحد کی دونوں جانب بیک وقت افتتاح کر دیا گیا۔ اس حوالے سے تقاریب میں چمن‘ کراچی‘سپن بولدک چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں‘ عمائدین‘ سیاسی و سماجی رہنما¶ں نے شرکت کی۔ یاف آئی اے حکام کے مطابق باب دوستی پر خواتین اور فیملیز کیلئے بھی الگ پیدل روٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ رکن کراچی چیمبر علی اچکزئی نے کہا کہ کارگو ٹریڈ کراسنگ روٹ سے آنے جانے میں آسانی ہو گی۔ رکن چمن چیمبر جلات خان کا کہنا تھا کہ کارگو ٹریڈ کراسنگ سے تیز تجارتی معاملات ممکن ہو سکیں گے۔ سپن بولدک چیمبر آف کامرس نے کہا کہ چمن سپن بولدک بارڈر گیٹ وے سے تجارتی لین دین بڑھے گا۔
پاک افغان/ نیا راستہ
 

ای پیپر دی نیشن