اسلام آباد تھانے میں نیا مقدمہ عمران نے حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا


لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد تھانے میں درج نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست میں آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالنے پر میرے خلاف اسلام آباد کے مارگلہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ آئین کے تحت پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر بلا جواز مقدمہ درج کیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے، قبل از ضمانت گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت تحقیقات میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
عمران مقدمہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...