پنجاب اسمبلی بحالی کیلئے استدعا خارج ، درخواست گزار کو ایک لاکھ جرمانہ 


لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کو 1 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ عدالت نے درخواستگزار وکیل کی جرمانہ نہ کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔ عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جرمانہ پر نظر ثانی کی اپیل کی تو جرمانہ بڑھا کر 2 لاکھ روپے کر دوں گا۔ درخواست گزار شرافت علی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بغیر کسی وجہ کے اسمبلی تحلیل کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست دائر کرنے والا کون ہے؟۔ وکیل نے جواب دیا درخواست گزار کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے۔ عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس قسم کی درخواست دائر کی ہے؟۔ ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...