جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبہ میںتعاون فائدہ مند ثابت ہوتا رہے گا ، بلاول 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے ملاقات کی۔ باہمی تعلقات‘ باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے دوطرفہ تعلقات پر اطمیمنان کا اظہار کیا۔ دوطرفہ اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ جی ایس پی پلس سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون فائدہ مند ثابت ہوتا رہے گا۔ ادھر وزیرخارجہ سے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق بھی ملے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ وزیرخارجہ نے احمد فاروق کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن