شیخوپورہ (ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ) شیخوپورہ شہر کے مختلف گلیوں محلوں میں قائم سبزی فروٹ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر ناجائز منافع خوری کی انتہا ہو گئی ہے مختلف گلیوں میں ریڑھی رکشہ پر سبزیاں پھل اور دیگر اجناس فروخت کرنےوالوں نے لوٹ مار ر رکھی ہے بازار میں آلو پیار ،ٹماٹر ،گوبی بھنڈی اور سیب کیلے آڑو خربوزہ تربوز کے نرخ پہلے ہی حکومت کی مقررہ کردہ نرخوں سے زیادہ ہے اس پر گلی محلوں کے دکاندار اور ریڑھی رکشہ میں سبزیاں فروخت کرنے والے لوگوں نے 40 سے 50 فیصد نرخوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے دوسری طرف پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہیں بکرے گائے اور مرغی کے نرخوں میں بھی قصابوں نے من مانے اضافے شروع کررکھے ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔