نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)انجمن شہریاں نارنگ کاماہانہ اجلاس نجی ہوٹل میں ہوا جس میںعلاقہ میں کئے گے عوامی فلاحی کاموں پر مشاورت کی گئی اجلاس میںفیصلہ کیا گیا 100مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے گئے عید راشن پیکج کو آئندہ سال بڑھا دیا جائےگا آئندہ کےلئے عوامی فلاحی منصوبے کے حوالے سے مقامی میڈیا کو بتایا گیا کہ قبرستان کی توسیع اور جنازہ گاہ کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں معززین علاقہ اور شہریوں کے تعاون سے بہت جلد اس مشن کو پایاتکمیل تک پہنچادیاجائے گااس موقع پر چیف آرگنائزر انجمن شہریاں حافظ رانا عون الباری کے تایا زاد بھائی کی وفات اور امت مسلمہ کےلئے دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں سیٹھ سعید فاروقی‘ نعیم رضا مان‘ میاں امجد علی‘ حاجی ارشد زرگر‘ رانا عون الباری‘ پرویز عزیز‘ ظہیر ارشد مغل محمد منیر کھوکھر سید کاظم حسین بخاری مولانا محمد قاسم بٹ فضل عباس حیدری حافظ طلحہ طاہر قاسمی محمد نواز انصاری قاری عابد حسین ساقی اسلم مسیح کھوکھر نعیم اللہ سعید سلفی چوہدری محمد اسماعیل ملک محمد ذوالفقار عامر ذوالفقار گھمن شکیل احمد مغل نے شرکت کی۔