الہ آباد /ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میں مستحکم اور عوام دوست محب وطن سیاسی پارٹی صرف مسلم لیگ ن ہے اور لیڈر صرف نواز شریف ہیں۔ پاکستان کی بہتری اور قسمت بدلنے والے عوامی لیڈر میاں نواز شریف ہیں جنکو سازش کے تحت نااہل کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن الہٰ آباد کے رہنماءراناصفد ر خاں بھٹے والا نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا۔