پتوکی+ قصور ( نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) کپاس اگاﺅ مہم کے سلسلہ میں پتوکی کے نواحی گاﺅں ہنجرائے کلاں میں کسان کنونشن کا انعقاد ہوا۔ کسان بھائیوں کو کپاس کی کاشت اور پیداوار میں اضافے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی نے کسانوں سے خطاب کرتے کہا کہ کسان بھائےوں کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ۔کپاس ہماری زراعت کا اہم جزہے ، ضلعی انتظامیہ کپاس کی کاشت اور پیداوار میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیاد وں پر اقدامات کر رہی ہے ۔حکومت کی طرف سے کپاس کی امدادی قیمت 8500روپے فی من مقرر کی گئی ہے ۔