پتوکی (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ سٹی پتوکی کی حدود جہاں امن وامان کی صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی جارہی ہے چوری، ڈکیتی، راہزنی،پرچی جوا،ویڈیو گیم جوا،سنوکر جوا،آئس ،چرس، افین، شراب سمیت دیگر نشوں کی فروخت اور قبحہ خانوںجیسے جرائم عروج پر ہیں جبکہ پولیس اس سب کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آنے لگے حالات اتنے سنگین ہوچکے ہیں کہ شہر کے گنجان آباد ترین علاقوںمحلہ ملک پورہ،مدینہ کالونی،احمد نگر،بستی دراب خاں،ناروکی ماہجہ سمیت دیگرمیں روزانہ گھنٹوں فائرنگ کے واقعات رونما ہونے لگے ۔ مقامی افراد نے اپنا نام سیخہ راز میں رکھتے ہوئے بتاےا کہ نماز عشاءکے بعد جرائم پیشہ افراد ربازاروں میں آکر فائرنگ کرتے ہوئے دکانیں بند کرادیتے ہیں۔ مکینوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پولیس ، آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے اپیل کی ہے کہ وہ تھانہ سٹی پولیس کی ناقص کارکردگی پر نوٹس لیتے ہوئے فرض شناس افسروں کو تعینات کیا جائے۔