سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا کہ جنرل(ر) باجوہ کل تک عمران خان کے فیورٹ تھے آ ج پی ٹی آئی اپنے محسنو ں کو گا لیاں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا قبل از وقت انتخابات کا خوا ب کسی صور ت پورانہیں ہو گا۔عمران خان نے عد لیہ کو تقسیم کرنے کی کو شش کی ہے پی ٹی آئی قیادت کی اس حرکت کی جتنی بھی مذ مت کی جائے کم ہے۔
عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا خوا ب پورانہیں ہو گا: عرفان الحسن بھٹی
May 09, 2023