شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 140 چوہدری طارق محمود گجر نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی ہے جس کے براہ راست متاثرین عوام ہیں حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں مہنگائی نے عام آدمی کو زندہ درگورکردیا، لوگوں کے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں، مزدور، کسان، نوجوان سمیت ہر شخص پریشان اور مایوس ہے،مرکزی مسلم لیگ عوام کو عملی ریلیف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔