نااہل حکمرانوں کی بدولت 23 کروڑ عوام کاجینامشکل ہوگیا :ضیاءالدین انصاری


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی بدولت 23کروڑ عوام کاجینا اور مرنا مشکل ہوگیا ہے۔ تین سال پی ٹی آئی کی حکومت اور گذشتہ ایک سال سے اتحادی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے عوام کو خون کے آنسوں رونے پر مجبور کردیا ہے۔ ایک سال میں بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور کھانے پینے کی اشیا ءپر بے تحاشا ٹیکسز نے عوام کو معاشی تباہی کا شکار کردیا ہے۔ ملک کے آٹھ کروڑعوام روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے دیہاڑی دار اور مزدور کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ حالات اس قدر گھمبیر ہوچکے ہیں کہ لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور بے حس حکمران اقتدار کی لڑائی میں عوام کے بھول چکے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے مہنگائی کے خلا ف چوک یتیم خانے میں بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے میں امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 170 شاہد نوید ملک،امیر وسطی لاہور مرزا شعیب یعقوب، سیکرٹری عمر شہباز، گروپ لیڈر چوہدری رفیق، چوہدری ارشد، امیر پی پی عارف مستقیم، صدر رابطہ کمیٹی حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور وسیم اسلم قریشی سمیت بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن