پاراچنار ‘ اساتذہ کی شہادت پر اداروں کی خاموشی افسوسناک‘علامہ سبطین سبزواری

May 09, 2023


لاہور(خصوصی نامہ نگار) شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہاہے کہ پاراچنار کے نواحی علاقے میں امتحانی ڈیوٹی پر موجوداساتذہ کی مظلو مانہ شہادت افسوسناک واقعہ ہے ،جس سے ملکی فضا سوگوار ہے۔ لیکن اس سے زیادہ افسوسناک اور شرمناک قومی بے حسی اوراداروں کی خاموشی ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں شیعہ نسل کشی جاری ہے اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ عدالتوں کو سوموٹو یاد ہے اور نہ ہی سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کی کوئی فکر۔ بہت صبر کر لیا، اب اس سے زیادہ صبر نہیں ہوتا۔ شیعہ کو خود اپنی حفاظت کے لئے اٹھنا ہوگا۔ ہمیں خاموشی اور صبر کی تلقین کی بزدلانہ پالیسی کو چھوڑ کر بہادری اور شہادت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں مظلومانہ انداز میں 8اساتذہ کو شہید کیا گیا۔یزیدی اطوار کے مطابق شہید اساتذہ کے اعضا کاٹے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جب اے پی ایس کا اندوہناک واقعہ ہوا تو اس وقت تمام قوم سوگوار تھی ، تمام نمائندہ طبقات نے اظہار افسوس کیا،لیکن انتہائی کرب اور دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ پارہ چنار کے واقعہ کو ریاستی اداروں، عدلیہ ، سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بالکل نظر انداز کیا۔

مزیدخبریں