لاہور(خصوصی نامہ نگار)عقیدہءختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے۔ مجلس احرار اسلام روز اوّل سے ہی اس مشن پر کار بند ہے۔ ہماری دعوت کی بدولت اللہ کے فضل و احسان سے ایک بڑی تعداد قادیانیت پر تھوک کر آقادو جہاں کی غلامی میں آچکی ہے اور ہر روز نو مسلمین میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے ماہانہ درس قرآن کریم کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے ساتھ ہماری ذاتی کوئی دشمنی نہیں ہے،جب تک قادیانی آقا کی غلامی میں نہیں آجاتے ہیں ہم ان کا تعاقب جاری رکھےں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اور اسلام نے مقدسات کو تحفظ دیا ہے ان کی توہین ناقابل برداشت ہے، لیکن توہین رسالت اور توہین مذھب کے آئین کو آڑ بنا کر کسی کے ساتھ ذیادتی کرنا یہ ناقابل معافی جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ادارے امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مو¿ثر عمل درآمد کرتے تو آج قادیانیوں کا نام ونشان مٹ چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے بنیادی عقائد و نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودے بازی کرنے والے دونوں اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور تمام اداروں میں چھپے ہوئے قادیانی غیر محسوس انداز میں مذہبی اور جمہوری قوتوں کے درمیان ٹکراو¿ کی صورت پیدا کر رہے ہیں تاکہ ملک کو عدم استحکام کا شکار بنایا جاسکے۔
مجلس احرار اسلام عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کار بند ہے:محمدکفیل بخاری
May 09, 2023