لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشنز کے ساتھ ساتھ آگاہی کیمپس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایات پر آپریشن ٹیمیں تمام ٹاو¿نز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کرنے کے لیے خصوصی صفائی آپریشن کر رہی ہیں جبکہ شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے خصوصی صفائی آگاہی کیمپس بھی لگائے جا رہے ہیں۔ گلبرگ ٹاو¿ن سے419 ٹن جبکہ سمن آباد ٹاو¿ن سے 238ٹن ویسٹ اٹھایا جا چکا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کاکہنا ہے کہ ادارہ شہر لاہور کے حسن کو بحال رکھنے کے لیے متحرک ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام ٹاو¿نز میں زیرو ویسٹ اور خصوصی صفائی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔گلبرگ ٹاو¿ن اور سمن آباد ٹاو¿ن میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔ 860 ورکرز گلبرگ ٹاو¿ن میں تعینات ہیں جبکہ اضافی 40 ورکرز سیکنڈ شفٹ میں کام کر رہے ہیں۔71 گاڑیاں آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ سمن آباد ٹاو¿ن میں 1064 ورکرز صفائی آپریشن پر مامورہیں اور93 گاڑیاں زیروویسٹ مہم پر متحرک ہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے محنتی ورکرز تین شفٹوں میں صفائی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ کمیونٹی موبلائزیشن ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو صفائی کے بارے میں آگاہی پیغامات پہنچا رہی ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ شہری ایل ڈبلیو ایم سی سے تعاون کریں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔