لاہور (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ فتنہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کرچکے ہےں، مزید برداشت نہیں کرےں گے۔ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے عمران خان کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ،وہ جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنان کو بے وقوف بنا رہا ہے۔مخدوم سید احمد محمود نے ان خےالات کا اظہار گزشتہ روزمخدوم ہاو¿س لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ملتان اور بہاولنگر سے آئے تنظیمی عہدیداران کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین بھی موجود تھے۔ مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ بھارت کامیاب ترین دورہ تھا۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے اندر بھارت کی مکاری کو بے نقاب کر دیاہے جبکہ دوسری جانب عمران خان دشمن ملک سے زیادہ آج پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ملک کی سالمیت کیخلاف قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔قومی ادارے کی عزت و وقار کو خاک میں ملانا عمران خان کا ایجنڈا ہے۔