ڈی آئی جی ٹریفک سے ٹرانس جینڈرز وفد کی ملاقات ،مختلف امور پر گفتگو


لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ سے ٹرانسجینڈرز کے وفد نے ملاقات کی ۔ڈی آئی جی نے وفد سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس پنجاب آئی جی کے ویژن کے مطابق ٹرانسجینڈرز کی سہولیات کیلئے کوشاں ہیں۔ خدمت مراکز کی سہولیات 24 گھنٹے عوام کیلئے موجود ہیں۔ ٹرانسجینڈرز کیلئے بھی تمام سہولیات باقی شہریوں کی طرح سے ہیں۔ ٹرانسجینڈرز کے حقوق ایک پاکستانی کے حقوق ہیں جن کا خیال رکھنا لازمی ہے۔ ٹرانجینڈرز کو کسی بھی خدمت مرکز پر کوئی مسئلہ درپیش ہو یا ہراسگی کا سامنا ہو تو فوری پولیس کوآرڈینیٹر اس پر ایکشن لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن