لاہور (نامہ نگار)سٹی ٹرےفک پولےس کا غیر قانونی بس اڈوں، ویگن، سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔کریک ڈاو¿ن کے دوران وارننگ کے باوجود خلاف ورزی پر 287 مقدمات درج کئے گئے۔سٹی ڈویژن میں 148 جبکہ صدر ڈویژن میں 149 مقدمات درج کروائے گئے۔ٹمبر مارکیٹ، راوی روڈ، رنگ روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، فیروز پور روڈب پر غیر قانونی بس و ویگن سٹینڈز ختم کروا دئیے گئے۔ سی ٹی اومستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی سے ملکر کریک ڈاو¿ن مزید سخت کیا جائے گا۔ غیر قانونی اڈوں، ویگن اسٹینڈز کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک بہاو¿ میں خلل بننے والی رکاوٹوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اوورلوڈنگ، اووچارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی ہوگی۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور غیر قانونی سٹاپ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔