لاہور (نامہ نگار)لاہورپولےس کے نارکوٹکس یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں اسلحہ کی سپلائی ناکام بنا کراےک اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی ایس پی نارکوٹکس مظہر اقبال کے مطابق گرفتار ملزم جنت گل کے قبضے سے سے 4 جدید کلاشنکوف، 4پسٹل، میگزین اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزم نے اعتراف کیا ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت سمیت ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔