فیروزوالہ:مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 10 افراد زخمی 

May 09, 2023


 فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے بتایا کہ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب تیرتا ٹرک اور ویگن کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ویگن سوار 10 افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ زخمی ہونے والوں میں شاہد، سلیم جمشید ، اسماعیل، ریاض اور محمد حسین وغیرہ شامل ہے۔ لاہور سے نارووال جانے والی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔

مزیدخبریں