فوج کیخلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرنیوالے لیڈر کےخلاف کارروائی  کی جائے:رانا فاروق سعید

May 09, 2023


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک فوج کیخلاف زہریلہ پراپیگنڈہ کرنیوالے لیڈر کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے۔جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر نیازی ملک کے اہم ادارے کی کریڈیبلٹی تباہ کرنا چاہتا ہے۔اپنے ایک بیان میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ ریجیکٹڈ پھر سے سلیکٹڈ بننے کیلیے ہر گھٹیا حربہ استعمال کر رھا ہے، اسے نیوٹرلز ہضم نہیں ہوتے اور یہ نئے سرپرستوں کی تلاش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسے کرنے کا مقصد بہترین دوست ملک چین اور قومی اداروں کو بلیک میل کرنا ہے ،الیکشن الیکشن کی رٹ لگانے والا ملک میں عدم استحکام جاری رکھنا چاہتا ہے۔رانا فاروق سعید نے مذید کہا کہ اسے لگام نہ دی گئی تو یہ اپنی غلیظ زبان درازی سے باز نہیں آئیگا۔ پیپلز پارٹی اداروں کی عزت اور آئینی حدود میں کام کرنے کے حق میں ہے۔

مزیدخبریں