بھارت کچھ بھی کرلے کشمیریوں کا حق آزادی سلب نہیں کرسکتا، قمر الزماں بابر

May 09, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) چیئر مین پاکستان پیس گروپ قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ بھارت کچھ بھی کرلے کشمیریوں کا حق آزادی سلب نہیں کرسکتا۔پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔بھارت کو 5اگست کے غاصبانہ اقدامات ہر حال میں واپس لینا ہونگے۔کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ سچ ثابت ہوکر رہے گا۔یہ نعرہ ہر کشمیری اور پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔بھارت کشمیر میں انتہا پسند ہندو تنظیموں کا مسلح کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔پاکستان امن کا علمبردار جبکہ بھارت خطے میں بدامنی کو فروغ دے رہا ہے۔

مزیدخبریں