ڈیجیٹل بلدیہ کا تصور یقینی بنانے کے اقدامات کررہے ہیں :ابراہیم مراد


لاہور(خبرنگار)نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل بلدیہ کے تصور کو جلد از جلد حقیقت بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ محکمہ بلدیات کی ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ایسا نظام بنایا جا رہا ہے کہ شہریوں کو یوٹیلیٹی بلز جمع کروانے کے لئے لائنوں میں نہ لگنا پڑے۔ شہریوں کو گھر بیٹھے مختلف قسم کی درخواستیں جمع کروانے، شکایات کے اندراج اور سرکاری فیسوں اور بلوں کی ادائیگی کی سہولت مہیا کرنے کے لئے آن لائن سسٹم اور موبائل ایپ تیار کی جا رہی ہیں۔ آئندہ مالی سال کے دوران محکمہ بلدیات کی طرف سے وصول کی جانے والی فیسوں کے ٹھیکے ای آکشن (e-auction) کے ذریعے نیلام کئے جائیں گے۔ محکمہ بلدیات کی ڈیجیٹائزیشن کے بارے میںاجلاس نگراںوزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد اور سپیشل سیکرٹری پرویز بٹ بھی شریک ہوئے - پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی سینئر پروگرام مینیجر مریم زیب نے اجلاس کو پی آئی ٹی بی کی طرف سے محکمہ بلدیات کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ محکمہ بلدیات کے ملازمین کی روزانہ حاضری، تقرر و تبادلے، سروس ریکارڈ، ملازمین کے خلاف انکوائری اور دیگر محکمانہ کارروائی وغیرہ کا نظام ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ شفافیت یقینی بنانے کے لئے محکمہ بلدیات کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے اب ای ٹینڈرنگ کے ذریعے دئیے جائیں گے۔محکمہ بلدیات کی طرف سے مختلف قسم کی فیسوں کے ٹھیکوں کی نیلامی کا نظام بھی ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ نگراں حکومت مختصر وقت میں دیر پا اصلاحات کرنے کے لئے کوشاں ہے- نگران حکومت کی اصلاحات کا مقصد عام لوگوں کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ محکمہ بلدیات شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات مہیا کرتا ہے،اسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ بلدیات کی فاسٹ ٹریک ڈیجیٹائزیشن کر نے کے لئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں-نادرا کے اشتراک سے برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی- شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے ضروری دستاویزات سکین اور مطلوبہ فیس جمع کرواکر برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے-

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...