علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی  متحدہ علماءبورڈکے چیئرمین تعینات 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) حکومت پنچاب نے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو متحدہ علماءبورڈ کا چیئرمین تعینات کر دیا۔ ایوان وزیراعلیٰ کی پیشگی منظوری کے بعد سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی ہدایت پر سیکشن آفیسر مذہبی امور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور اسلامی نظریاتی کونسل، اتحاد بین المسلمین کمیٹی، پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ممبر اور بہاولپور اسلامی یونیورسٹی کی سینٹ کمیٹی کے بھی ممبر ہیں، دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ کے نگران اعلیٰ کے فرائض میں سرانجام دہے ہیں۔ تحفظ ناموس ناموس رسالت محاذ کے چیئرمین بھی ہیں۔ پنجاب قرآن بورڈ کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ تعلیمی اور مذہبی حلقوں نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیدیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن