لاہور(خصوصی نامہ نگار )الخدمت الفلاح سکالر شپ سکیم سندھ کا سالانہ کنونشن آغوش الخدمت ہال میں منعقد ہوا ۔ کنونشن میں نیشنل ڈائریکٹر الفلاح سکالر شپ و ایجوکیشن پروگرام ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، منیجر الفلاح سکالرشپ علی ارسلان، ڈائریکٹر آغوش ہومز سندھ ریجن نجف رضا اور ڈائریکٹر الفلاح سکالر شپ سندھ ریجن فیصل رضوان،جبکہ دیگر مہمانان میں ڈاکٹر سیف اللہ بھٹو ڈین سوشل سائنسز ڈیپارٹمنٹ پیپلز یونیورسٹی نواب شاہ،ریجنل ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن امام بخش،اورطلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور نئے سکالر شپ ہولڈرز کوا سکالر شپ سرٹیفکیٹ فراہم کئے گئے۔اس موقع پر نیشنل ڈائریکٹر الفلاح سکالر شپ و ایجوکیشن پروگرام ڈاکٹر احمد جبران بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت الفلاح سکالرشپ سکیم اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بلا تفریق رنگ، نسل مستحق لیکن ذہین طلبہ وطالبات کو تعلیمی وظائف فراہم کر رہی ہے۔ڈاکٹر احمد جبران بلوچ نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر4879ذہین اور ہونہار طلبہ و طالبات کو وظائف فراہم کئے جا چکے ہیں۔