پنڈی بھٹےاں (نامہ نگار)پرائمری ہےلتھ اےنڈ سکےنڈری ہےلتھ پنجاب کا تحصےل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ،دورہ کے دوران سےکرٹری ہےلتھ علی جان نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جبکہ ان کے ہمراہ دےگر اہلکار بھی موجود تھے انہوں نے صفائی کے نظام مےں بہتری لانے کےلئے کام کے ضرورت پر زوردےا انہوں نے سٹورز روم ،اےمرجنسی وارڈ کے دورہ کے دوران ایم اےس اطہر مجےد سے استفسارکیا کہ ہسپتال کے سٹاف مےں خالی ہونے والی سےٹز کتنی ہے۔ جس اےم اےس نے کہا کہ چلڈرن وارڈ مےں ڈاکٹر کی تعےناتی کافی عرصہ سے زےر التواءہے الٹراساﺅنڈ اور دےگر مشینےں تو موجود ہےں ڈاکٹرز موجود نہ ہےں جس پر سےکرٹری ہیلتھ نے ڈاکٹرز کی آسامیوں پر جلد تعےناتی کا اظہار کیا شوگر کے مرےضوں کےلئے انسولین بھی کم مقدار مےں مہیا کی جا رہی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس کمی کو پورا کر دےا جائے گا۔اےمرجنسی وارڈ تحصےل ہیڈ کوارٹر کے لحاظ سے بہت چھوٹا ہے اس کو وسےع کرنے کی ضرورت ہے ٹراما سنٹر کا تعمےراتی کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔