گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کی ہدایات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر گوہر عباس بھٹی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروشی کے دو بڑے سپلائرز کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے ایک سو سینتیس بوتلیں شراب اورایک سو کین بیئر برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں قیصراور داد جان شامل ہیں۔