حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی)حافظ آبادکے نواحی گاﺅں ساگر مےں غرےب محنت کش کو حبس بےجا مےں رکھ کر ظالمانہ تشدد کرنے کے الزام مےں صدر پولےس نے دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہےں گرفتارکرلےا۔ شکےل احمد ولد خلےل احمد سکنہ گنجےانہ شےخوپورہ گذشتہ چار ماہ سے جاوےد اقبال کے پاس ملازم تھا۔گذشتہ روز جاوےد اقبال اور محمدسلمان نے اس پر چوری کا الزام لگا کر اےک کمرہ مےں حبس بےجا مےں رکھ کر اس پر ظالمانہ تشدد کےا جس پر پولےس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلےا۔