جلالپور جٹاں: تو تکار پر بیوی اور سوتیلی بیٹی کو قتل کر دیا

May 09, 2023

جلالپورجٹاں (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر ملزم کی ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ بیوی اور سوتیلی بیٹی کو قتل کر دیا‘ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جلالپورجٹاں کے نواحی علاقہ بابے دا لاہور کی رہائشی خاتون تمثیلہ بی بی بیوہ محمد اسلم نے تھانہ صدر جلالپورجٹاں میں تحریری درخواست میں بتایا کہ اس کی بیٹی 40 سالہ فوزیہ نسیم دختر محمد اسلم اور نواسی 20 سالہ میشال فاطمہ دختر عنصر اقبال اپنے کمرے میں سوئی ہوئیں تھیں کہ ان کا داماد جمشید اقبال ولد محمد اسلم قوم جٹ سکنہ اسلام گڑھ اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور دونوں ماں بیٹی کو فائرنگ کر کے موقع پر ہی قتل کر دیا۔ میری بیٹی نے دوسری شادی کی جس کی خاوند سے رات گئے توں تکرار ہوئی جس کے بعد ملزم گھر سے باہر چلا گیا اور بعد ازاں ساتھیوں کے ہمراہ واپس آ کر میری بیٹی اور نواسی کو قتل کر دیا۔ ایس ایچ او محمد انور سرلہ پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ نعشوں کو قبضہ میں لیا اور قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا۔ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں