مہم کے پہلے ہفتے بغیر لائسنس 16 ہزار گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں کے چالان

May 09, 2023

لاہور (نامہ نگار) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کے حکم پر حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کے پیش نظر بغیر لائسنس گاڑی‘ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ مہم کے پہلے ہفتے بغیر لائسنس گاڑی‘ موٹر سائیکل چلانے کے خلاف کریک ڈائون 16 ہزار چالان ٹکٹس جاری کئے گئے جبکہ لرنر پرمٹ رکھنے والے 60 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی۔ زائد المیعاد لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے پر 11 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی۔ سی ٹی او مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ شہری صرف اور صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ لائسنس دفاتر تشریف لائیں اور لائسنس سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔

مزیدخبریں