کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ پولیس میں بڑے پیمانے میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سپیشل سکیورٹی یونٹ کے ڈی ایس پی نے عزیز بھٹی تھانے میں 7 امیدواروں پر مقدمہ درج کروا دیا، جو سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق 7 امیدواروں نے کراچی کے مختلف اضلاع میں جعلی ڈومیسائل جمع کروایا ہے۔